ریاست اترپردیش میں بجنور ضلع کے تھانہ کوتوالی دیہات کے بروکی گاؤں میں سڑک کنارے بند پڑے سیلون کی دکان میں آج اچانک بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی ۔
موقع پر موجود لوگوں نے اس کی جانکاری گاؤں والوں کو دی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے گاؤں والوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے لگے ۔ لیکن آگ کی لپٹیں تیز ہونے کی وجہ سے گاؤں والوں کو شدید مشقت کرنی پڑی ۔
وہیں گاؤں والوں نے بتایا کہ اس آگ سے دکان میں رکھے ہزاروں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے ۔