متھرا: ریاست اترپردیش کے شہر متھرا کے ورنداون کے گارڈن ہوٹل میں آج صبح آگ لگ گئی۔ پہلے ہوٹل کی ٹاپ فلور پر گودام میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ہوٹل میں مقیم تمام لوگوں کو باہر نکالا گیا۔ اس دوران ہوٹل کے دو ملازمین آگ کے سبب جھلس گئے۔ ہوٹل میں کل 25 کمرے ہیں۔ ملازمین نے آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈ عملہ کو دی۔ اطلاع ملتے ہی دو فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔ Fire in Mathura Vrindavan hotel
سی ایف او پرمود شرما نے بتایا کہ آگ ہوٹل کے گودام میں لگی۔ اس واقعے میں دو افراد جھلس گئے۔ آگ کیسے لگی اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ورنداون میں رام کرشنا مشن ہسپتال کے قریب بسیرا گروپ کا ورنداون گارڈن ہوٹل ہے۔ مقامی باشندے سے گزشتہ کئی ہفتوں سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ورنداون میں فائر اسٹیشن قائم کیا جائے۔ متھرا سے ورنداون کا فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو پہنچنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔
مزید پڑھیں:ہوٹل میں آگ لگنے سے افراتفری