امروہہ کے پینٹ دکان میں آگ لگنے سے افرا تفری پیدا ہوگئی، گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔
یہ آگ بجنور روڈ پر ساجد علی کی پینٹ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک لگ گئی جس سے لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
اس معاملے کی معلومات دیتے ہوئے امروہہ کے سی او وجئے کمار رانا نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پینٹ کے تاجر ساجد علی کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی فائر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
مزید پڑھیں:مغربی بنگال میں ممتا کی حکومت لیکن وہاں 'ممتا' نہیں ہے: وجئے ورگیہ
سی او وجئے کمار رانا نے کہا کہ اس آگ میں کسی بھی شخص کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی جانی حادثہ نہیں ہوا ہے اور آگ سے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔