اس آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا اور آگ مکمل طور پر بجھادی گئی ہے۔
یہ معاملہ نوئیڈا سیکٹر 2 کا ہے جو نوئیڈا کے علاقے سیکٹر 2 میں واقع ہے۔ جہاں جمعہ کی صبح A-74 میں آتشزدگی ہوئی۔
کمپنی کی جانب سے آگ کی اطلاع پولیس اور فائر بریگیڈ کو دی گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ وہیں آگ کی وجہ سے کمپنی میں رکھے گئے لاکھوں مالیت کے مخلتف سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔
اس ضمن میں فائر بریگیڈ اہلکار نے بتایا کہ کمپنی میں کال سینٹر سے متعلق کام ہوتا ہے، وہیں آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فی الحال آگ کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے۔