ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر کے سابق ایس ایس پی وبھو کرشنا کے الزمات کی تحقیقات کررہی ویجی لینس ٹیم نے آئی پی ایس افسر اجئے پال شرما اور ہمانشو کے خلاف بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے، یہ ایف آئی آر ویجی لینس نے میرٹھ میں درج کرائی ہے
حکومت کی ہدایات کے مطابق دونوں آئی پی ایس افسران کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی ویجی لینس ٹیم نے اجے پال شرما اور ہمانشو کمار کے خلاف پہلی دفعہ منتقلی پوسٹنگ کے معاملے میں بے ضابطگیوں کے لئے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
وبھو کرشنا نے حکومت کو ایک رپورٹ بھیجی جس میں 5 آئی پی ایس افسران پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا تھا، رپورٹ موصول ہونے کے بعد حکومت کی ہدایت پر تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، ایس آئی ٹی نے اس پورے معاملے کی تحقیقات کی۔
بعدازاں اس کیس کو ویجی لینس کے حوالے کردیا گیا، ویجی لینس ایک طویل عرصے سے اس معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی۔
ویجی لینس نے اب میرٹھ میں ایف آئی آر درج کروائی ہے، جس میں دونوں آئی پی ایس افسران کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔