ETV Bharat / state

نوئیڈا: مہا پنچایت کرنے والے 200 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج - وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

راجہ مہیر بھوج کو لے کر گزشتہ روز دادری تھانہ علاقہ کے گاؤں پیوالی میں ایک مہا پنچایت کا اہتمام کیا گیا تھا، اس معاملے میں گوتم بدھ نگر پولیس نے 205 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔

مہا پنچایت کرنے والے 200 نا معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 10:13 PM IST

اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کے دادری قصبے میں واقع ڈگری کالج کے احاطے میں 22 ستمبر کی صبح چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ راجا میہر بھوج کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔

ویڈیو

اس سلسلے میں گزشتہ روز دادری تھانہ علاقہ کے گاؤں پیوالی میں کل ایک مہا پنچایت کا اہتمام کیا گیا تھا، وہیں دوسری جانب ہفتہ کے روز کو دادری قصبے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ہورڈنگز کو بھی توڑ دیا گیا تھا۔ ان تمام معاملات میں گوتم بدھ نگر کے پولیس نے 205 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

گوتم بدھ نگر پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جارچہ پولیس اسٹیشن میں 200 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر ان لوگوں کے خلاف درج کی گئی ہے جنہوں نے پیوالی گاؤں میں مہا پنچایت کا اہتمام کیا تھا۔

مزید پڑھیں:گوتم بدھ نگر: آل انڈیا چھتریہ مہاسبھا اور کرنی سینا میں ناراضگی

پولیس نے یہ مقدمہ دفعہ 144، کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کے الزام میں درج کیا ہے۔ دوسری طرف چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے ہورڈنگز کو توڑنے والے 5 لوگوں کے خلاف دادری قصبے میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ راجپوت اور گرجر راجہ مہیر بھوج کو لے کر آمنے سامنے ہیں۔ دونو برادری راجہ مہیر بھوج کو اپنی نسل کا راجہ ماننے پر بضد ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.