ETV Bharat / state

تبلیغی جماعت کو پناہ دینے پر ایف آئی آر درج - FIR lodged on 11 to provide shelter to jamati in lucknow

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا مثبت مریضوں کی تعدادا میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

لکھنؤ: تبلیغی جماعت کو پناہ دینے پر ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 12:59 PM IST

لکھنؤ میں دہلی کے نظام الدین مرکز میں شامل ہونے والے تبلیغی جماعت کے لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے اور انہیں قرنطین کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں چوک پولیس اسٹیشن علاقے کے تحت ایک 50 سالہ باورچی کی نشاندہی کی گئی تھی جس نے اپنے گھر پر تبلیغی جماعت کے 10 افراد کو پناہ دی تھی۔

باورچی کی کورونا مثبت رپورٹ کے آنے کے بعد پولیس نے 10 تبلیغی جماعتی سمیت باورچی پر وبائی ایکٹ 1897، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی وکاس ترپاٹھی نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت کے لوگوں کو چھپانے اور پناہ دینے کے لیے 11 افراد کے خلاف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

باورچی کی رپورٹ کورونا مثبت آنے کے بعد باورچی سمیت تبلیغی جماعت کے 10 افراد کو قرنطین کیا گیا ہے۔ وہیں چوک کے اس علاقے کو سیل کردیا گیا ہے اور علاقے میں 100 پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ علاقے کے 13 انٹری پوائنٹ بلاک کردیئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.