کانگریس کے جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی کے خاموش دھرنے کے سلسلے میں حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دفعہ 144 اور کووڈ قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سکریٹریٹ چوکی انچارج نے ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ پولیس کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے لالو سمیت 5 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری اور اترپردیش کے انچارج پرینکا گاندھی جمعہ کے روز جی پی او میں واقع گاندھی کے مجسمے پر دھرنے پر بیٹھ گئیں تھیں۔ تاہم کانگریس پارٹی نے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھانے کی اجازت لی تھی۔
لکھنؤ میں قدم رکھتے ہی پرینکا گاندھی سرخیوں میں ہیں۔ جمعہ کے روز چودھری چرن سنگھ ہوائی اڈے سے جی پی او پہنچنے کے لئے کانگریس کارکنان نے پرینکا گاندھی کا زبردست استقبال کیا۔ پرینکا گاندھی ہوائی اڈے سے براہ راست جی پی او میں نہیں گئیں اور پہلے کول ہاؤس پہنچی۔ پرینکا گاندھی نے کول ہاؤس میں کچھ دیر قیام کرنے کے بعد جی پی او پہنچی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کے دام 30 پیسے بڑھ کر نئی سطح پر، ڈیزل کی قیمت مستحکم
یہاں انہوں نے پہلے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پھر دو منٹ کا مون رکھا۔جب پولیس نے پرینکا کو کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی درخواست کی تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا اور صرف اس کاغذ پر لکھا کہ 'پنچایتی انتخابات میں بھی کورونا تھا'۔ اس کے بعد پولیس انتظامیہ کے ماتھے پر پسینہ آ گیا۔موقع دیکھ کر پرینکا گاندھی دھرنا پر بیٹھ گئیں۔