ETV Bharat / state

کورونا کو مارنے کے لئے بی جے پی رہنما نے فائرنگ کی

پولیس نے پیر کو بتایا کہ 'بی جے پی مہیلا مورچہ کی ضلع صدر منجو تیواری نے اتوار کو اپنے گھر پر دیا جلانے کے بعد ہوا میں فائرنگ کی۔ بعداذان رہنما نے خود ہی اپنا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا۔

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 3:14 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بلرامپور میں اتوار کی رات 9 بجے 9منٹ'دیا' جلانے کے بعد کورونا وائرس کو مارنے کے لئے ہوا میں فائرنگ کرنے والی بی جے پی کی سینئر خاتون رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پولیس نے پیر کو بتایا کہ 'بی جے پی مہیلا مورچہ کی ضلع صدر منجو تیواری نے اتوار کو اپنے گھر پر دیا جلانے کے بعد ہوا میں فائرنگ کی۔ بعداذان رہنما نے خود ہی اپنا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا۔

محترمہ تیواری نے ہوا میں فائرنگ کے لئے اپنے شوہر او پرکاش تیواری کی لائسنسی بندوق کا استعمال کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں متعلقہ سیکشن کے تحت بی جے پی رہنما کے خلاف کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر در ج کی گئی ہے۔

وہیں بی جے پی رہنما نے اپنے کئے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی اور مستقبل میں ایسی غلط دوبارہ نہ سرزد ہونے کا وعدہ کیا۔

یوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے اس واقعہ کے بارے میں ریاستی حکومت کی یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ 'بی جے پی رہنماؤں اور کارکنان لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑانے میں سب سے پیش پیش ہیں۔

انہوں اس ضمن میں پارٹی رہنماؤں کے خلاف یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے کی گئی کاروائی کے بارے میں بھی جاننا چاہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.