اعظم خان کی اہلیہ تعظیم فاطمہ راجیہ سبھا کی رکن ہیں، جب کہ ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان اور ادیب اعظم خان رکن اسمبلی ہیں۔
ان تینوں پر اپنے نیجی فارم ہاؤس'ہم سفر رسوزرٹ' کی تعمیر کے دوران سرکاری املاک پر قبضہ کرنے کا الزام عائد ہے۔
ان کے خلاف یہ مقدمہ نائب تحصیل دار کرشن گوپال مشرا کی رپورٹ پر درج کیا گیا ہے۔
دفعہ 447 اور سرکاری املاک کو نقصان کی بھرپائی کے قانون 1984دو(2) تین(3) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔