علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے دودھ پور میں اے ایم یو طالب علم حمزہ جمشید کی کار پر فائرنگ کی گئی، حمزہ کے مطابق تقریبا دس بارہ راؤنڈ فائرنگ کی گئی تھی جس میں ایک گولی کار کی سیٹ اور دوسری کار کے شیشہ پر لگی، فائرنگ میں حمزہ بال بال بچے۔ فائرنگ میں حمزہ محفوظ ہیں، شکایت کے بعد پانچ نامزد افراد کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر درج :دفعہ 147، 148، 159، 307، 504، 341 کے تحت پانچ نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔1۔ حسان2 ظفر3۔ فراض4 سعود 5۔ بلال غازی۔
اے ایم یو طلباء رہنما، گریجویشن (معاشیات) سال آخری کے طالب علم حمزہ جمشید نے بتایا حسان اور اس کی ٹیم کے لوگوں نے میری کار (DL 3CBV 8886) پر دودھ پور علاقے میں گولڈن والی گلی میں گزشتہ روز تقریبا آٹھ بجے حملہ کیا تھا۔ حمزہ نے بتایا حسان اے ایم یو کا طالب علم نہیں ہیں لیکن اس کو کچھ اے ایم یو کے پروفیسر کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ کیمپس کے معاملوں میں دخل دیتا رہتا ہے۔
انہوں نے بتایا میں اے ایم یو طلباء یونین کے انتخابات میں الیکشن لڑنے کی تیاری گزشتہ 18 مہینوں سے کر رہا ہوں، طلباء کے مسائل کو یونیورسٹی انتظامیہ سے مل کر حل کرواتا رہتا ہوں ممکن ہے کہ وہ مجھے الیکشن لڑنے سے روکنا چاہتا ہو اس لئے حملہ کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا کہ حمزہ جمشید اے ایم یو کا طالب علم ہے جس پر فائرنگ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریر کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہے، تحقیقات میں پتہ چلے گا کہ حملہ کرنے والے اے ایم یو کے طلباء ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Aligarh Ex MLA on BJP Leader Nishit Sharma اے ایم یو پر مذہب تبدیلی کا الزام لگانے والے پر کارروائی کا مطالبہ