سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام بدن سنگھ نے بتایا کہ 'وارانسی کی ایک خاتون نے اپنی تحریری شکایت میں بھدوہی صدر کے رکن اسمبلی رویندر ناتھ ترپاٹھی، ان کے بھتیجے سندیپ تیواری پر شادی کا جھانسہ دے کر عصمت دری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
خاتون نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران اسے بھدوہی شہر کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا اور ایک ماہ تک اس کے ساتھ کئی افراد نے عصمت دری کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس معاملے میں بھدوہی کوتوالی میں رکن اسمبلی، ان کے بھتیجے سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔