ETV Bharat / state

ڈاکٹر کفیل خان کی معطلی کا حکم واپس لے لیا گیا: ریاستی حکومت

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 9:49 AM IST

Updated : Aug 8, 2021, 10:19 AM IST

اتر پردیش کے گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان کے لیے مسرت آمیز خبر ہے۔ مذکورہ اسپتال سے معطل ہونے کے ٹھیک چار سال بعد ریاستی حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کی معطلی سے متعلق تادیبی اتھارٹی کے حکم کو واپس لے لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کفیل خان
ڈاکٹر کفیل خان

بی آر ڈی میڈیکل کالج ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے تقریبا 60 شیر خوار بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر کفیل خان کو چار سال قبل 22 اگست 2017 کو انہیں ملازمت سے معطل کردیا گیا تھا۔

ریاستی حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ کفیل خان کی معلطل سے متعلق تادیبی اتھارٹی کے حکم کو واپس لے لیا گیا ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران ریاستی حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل (اے اے جی) منیش گوئل نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ حکم نامہ واپس لے لیا گیا ہے۔ عدالت کی سابقہ ہدایت پر عمل کرتے ہوئے معاملے کو نئے سرے سے آگے بڑھانے کے لیے یہ قدم اٹھا یا جا رہا ہے۔

عدالت نے مذکورہ معاملہ پر سماعت کے لئے 10 اگست کی تاریخ مقرر کر نے کی ہدایت دی ہے ۔

موجودہ رٹ پٹیشن کے ذریعہ ڈاکٹر کفیل نے اپنی معطلی اور مزید انکوائری کو چیلنج کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی طور پر نو افراد کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ ڈاکٹر کفیل خان نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے ساتھ معطل ہونے والوں میں سے سات افراد کو بحال کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Aug 8, 2021, 10:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.