ETV Bharat / state

ڈاکٹرکفیل خان کے این ایس اے معاملے میں حتمی سماعت 27 اگست کو

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 2:24 PM IST

الہ آباد ہائی کورٹ میں آج ڈاکٹر کفیل خان پر لگے این ایس اے معاملے میں سماعت ہوئی۔عدالت اس معاملے میں 27 اگست کو حتمی سماعت کریگی۔

ڈاکٹر کفیل خان کے این ایس اے  معاملے میں حتمی سماعت 27 اگست کو

ڈاکٹر کفیل خان پر این ایس اے لگانے کے معاملے میں آج الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے اگلی تاریخ 27 اگست کی دی ہے۔ عدالت نے حکومت سے اصل دستاویز پیش کرنے کے لیے کہا تھا۔ حتمی سماعت کے لیے اگلی تاریخ 27 اگست کو دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری ماہ میں ڈاکٹر کفیل خان کو دسمبرمیں اے ایم یو میں سی اے اے کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فروری کے ماہ میں ان کے خلاف راسوکا کے تحت کارروائی کی گئی۔

ڈاکٹر کفیل خان پر علی گڑھ میں مقدمہ درج ہے۔ وہ فی الحال متھرا جیل میں قید ہیں۔ ڈاکٹر کفیل خان کی والدہ نے حیبث کارپس کی درخواست دائر کی ہے جس میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت جاری ہے۔

اس معاملے میں آخری سماعت 19 اگست کو ہوئی تھی، جس میں اترپردیش حکومت نے اپنا رخ پیش کیا تھا۔ اس میں علی گڑھ کے ڈی ایم اور متھورا جیل سپرنٹنڈنٹ نے بھی حلف نامہ داخل کیا تھا ، جس کے بعد عدالت نے سماعت کی تاریخ 24 اگست مقرر کی۔ آج اس معاملے میں اگلی تاریخ 27 اگست کو دی گئی ہے۔

ڈاکٹر کفیل خان کو 13 فروری 2020 کو حراست میں لیا گیا تھا۔ 6 مئی کو ان کی این ایس اے کی مدت حمیں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

ڈاکٹر کفیل خان کے اہل خانہ کو یقین ہے کہ انہیں انصاف ملے گا اور ڈاکٹر کفیل جلد ہی ان کے درمیان موجود ہوں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.