ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں آج ایس ایس پی آفس کے باہر فریاد کے لئے آئے ایک ہی خاندان کے لوگوں میں آپسی اختلافات کے چلتے مار پیٹ کی نوبت آ گئی۔
پولیس آفس کے باہر ہوئے ہنگامے سے افرا تفریح پھیل گئی۔ وہیں پولیس نے مارپیٹ کر رہے لوگوں کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پولیس آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کر رہے لوگ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپسی اختلافات کے چلتے جب ایک فریق پولیس آفس پہنچا تو دوسرے فریق نے ان کے ساتھ مارپیٹ شروع کر دی، جس کی وجہ سے سڑک پر ہی ہنگامہ شروع ہو گیا۔
وہیں موقع پر پولیس نے مستعدی دیکھاتے ہوئے مارپیٹ کر رہے لوگوں کو حراست میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔
میرٹھ میں پولیس آفس پر عام طور پر فریادیوں کے آمدورفت کا سلسلہ لگا رہتا ہے لیکن پولیس کے موجود ہونے کے باوجود ان لوگوں نے ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہوئے مارپیٹ شروع کر دی۔
فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔