سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھیشیک سنگھ نے پولیس افسران کے ساتھ موقع واردات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے لاپروائی برتنے کے معاملے میں سول لائنس پولیس چوکی انچارج سب انسپکٹر چندر شیکھر یادو کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سول لائن چوکی علاقے کے دہلا مئو محلہ کے چاند ماری میں زمینی تنازع اور پیسے کی لین دین کے معاملے میں دو گروپوں میں پرتشدد جھڑپ میں گولی لگنے سے سات لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ علاج کے دوران ہسپتال میں رام پانڈے نامی شخص کی موت ہو گئی۔ شدید طور سے زخمی افراد کو پریاگ راج ریفر کر دیا گیا ہے۔