ETV Bharat / state

میرٹھ: آکسیجن سیلینڈر کے لیے مارا ماری - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

آکسیجن کی قلت کی خبر سے میرٹھ کے سردار ولبھ بھائی پٹیل میڈیکل کالج میں اس وقت افرا تفری پھیل گئی جب آکسیجن سیلینڈر لیکر ایک چھوٹی گاڑی ایمرجنسی کے گیٹ پر پہنچی۔ مریض کے تیمارداروں نے خود ہی گاڑی سے سیلینڈر اٹھانے شروع کر دیے۔ جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر جب پہنچی تو کالج انتظامیہ نے اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے آکسیجن کی قلت نہ ہونے کی بات کہی۔

oxygen cylinder shortage news, people looted in meerut
آکسیجن کی قلت کی خبر سے آکسیجن سیلینڈر کو لے کر مارا ماری
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 9:15 AM IST

میرٹھ کے میڈیکل کالج میں آکسیجن کی قلت کی افواہ سے مریضوں کے تیمارداروں میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔ آکسیجن سیلینڈر کی گاڑی جیسے ایمرجنسی کے گیٹ پر پہنچی تو تیمارداروں میں سیلینڈر لینے کے لیے مارا ماری شروع ہو گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج کی جانب سے آکسیجن کی قلت کی خبر کو چھوٹی قرار دیتے ہوئے کالج میں آکسیجن کی کمی نہ ہونے کی بات کہی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

وہیں، چیف میڈیکل افسر کا کہنا ہے کہ کووڈ۔19 کے مریضوں کو شہر میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جن مریضوں کو آکسیجن کی زیادہ ضرورت ہے ان کو ہی آکسیجن لگائی جائے۔

ساتھ ہی عوام سے آکسیجن کے تعلق سے بھرم پیدا نہ کرنے کی بات بھی کہی۔

مزید پڑھیں:

کورونا وائرس اور بچے: معروف ڈاکٹر مظفر جان سے خاص بات چیت

آکسیجن کی قلت کے تعلق سے جس طرح سے خبریں سوشل میڈیا پر تصویریں شائع ہو رہی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے میڈیکل کالج کے کووڈ کے مریضوں کے تیمارداروں میں بے چینی ضرور پیدا ہو گئی ہے۔ ایسے میں انتظامیہ کو آکسیجن کی دستیابی ہی اس طرح کی خبروں کا جواب ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.