غازی آباد: ریاست اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کے غازی آباد میں میئر کے عہدے کے لئے ٹکٹ کی تقسیم کو لے کر زبردست ینگامہ کھڑا ہو گیا۔ وزیر کے سامنے ہی بی جے پی کے حامیوں کے درمیان مار پیٹ ہوئی ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر بھی کچھ نہیں کر سکے ۔صرف دیکھتے رہے۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ایک طرف نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک شہری باڈی انتخابات میں اپنے میئر کے امیدوار کے لئے غازی آباد پہنچے تو ان کے ساتھ مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بی جے پی کے مقامی رکن اسمبلی سنیل شرما بھی موجود تھے۔
اس دوران بی جے پی سٹی انچارج امیت بالمیکی اور کونسلروں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔جو بعد میں مار پیٹ میں تبدیل ہو گئی۔ بی جے پی کارکنوں اور کونسلروں نے پارٹی کے سینئر عہدیداروں پر پیسے لے کر ٹکٹ دینے کا الزام لگایا۔ مشتعل کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاتیں اور گھونسے برسائے۔ ناراض بی جے پی کارکنوں نے ایک دوسرے پر زبردست لات اور گھونسوں کی بارش کی ۔بی جے پی کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ ان پر پیسے لے کر ٹکٹ بانٹ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Poet Maulana Ismail Meeruti بیادگار اسماعیل میرٹھی کے نام سے ادبی نشست کا انعقاد
ناراض کارکنوں نے مقامی ایم ایل اے سنیل شرما پر اپنے لوگوں کو ٹکٹ دینے کا الزام لگایا۔ اس کے ساتھ کارکنوں نے پیسے کے بدلے ٹکٹ بانٹنے کا بھی الزام لگایا۔بعض کا الزام ہے کہ 25 سال پرانے لوگوں کو بائی پاس کرتے ہوئے نئے لوگوں کو ٹکٹ فروخت کئے گئے۔یہ وہی بی جے پی ہے جو کہتی ہے کہ وہ سب سے زیادہ ڈسپلنڈ پارٹی ہے۔اس کا یہ کردار کھل کر سامنے آ گیا۔