ریاست اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے کچہری میں جمعرات کو ایک معطل داروغہ اور کچھ وکلاء کے درمیان ہوئے تنازع میں وکلاء نے داروغہ کی جم کر پٹائی کردی جس کے بعد کچہرے احاطے میں ہنگامہ کھڑا گیا ہے۔
اٹاوہ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش تومر نے بتایا کہ وکیل دھرمیندر پانڈے کے مطابق معطل داروغہ وجے پرتاپ سنگھ ان کے پاس آیا تھا اور کسی بات کے پیش نظر دونوں میں تنازع ہوگیا، اور داروغہ نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔
اس ضمن میں حقیقت کا پتہ لگانے کے لیے جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ مسٹر تومر نے بتایا کہ وکیل کی شکایت کے بعد داروغہ کے خلاف مجرمانہ معاملے میں سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کر کے قانون چارہ جوئی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ داروغہ پہلے سے ہی معطل ہے، اس کے خلاف ٹرمنیشن کی کاروائی چل رہی ہے اور جلد ہی پوری کرلی جائے گی۔