گوا کے دارالحکومت پناجی میں شروع ہونے والے 50 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس دوران ان فلموں میں سپرہٹ فلم ’ارادھنا‘ کے علاوہ ستیہ کام اور بھارت رتن سے نوازی گئی ڈائریکٹر ستیہ جیت رے کی مشہور فلم ’گوپی گائنے باگھا بائنے‘‘ بھی شامل ہیں۔
ان میں کئی فلموں کو نیشنل ایوارڈ بھی مل چکے ہیں ۔ نو دنوں تک چلنے والے اس فیسٹیول میں ہندی اور بنگلہ کے علاوہ تمل، تیلگو،کنڑ، اسامی، مراٹھی، پنجابی، اڑیہ اور ملیالم زبانوں کی منتخبہ معروف فلمیں بھی دکھائی جائیں گی جن کی تخلیق کو 50 برس ہوچکے ہیں یہ سبھی فلمی 1969 میں بنی تھیں۔
واضح رہے کہ یہ گولڈن جوبلی تقریب ہے اس پروگرام میں آدم کال (ملیالم)، ڈاکٹر بیج بروا (اسامی)، ایروکودوگل (تمل)، نانک نام جہاز ہے (پنجابی)، استری (اڑیہ)، تانبری ماتی (مراٹھی)، اوئیل (کنڑ) اور وراکٹنم (تیلگو) جیسی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ وراکٹنم این ٹی راماراؤ کی فلم ہے۔
فلمساز رام مہیشوری کی فلم نانک نام جہاز میں راج کپور اور آئی ایس جوہر ہیں۔
مزید پڑھیں : کولکاتا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ اختتام
آرادھنا شکتی سامنت کی فلم ہے جس میں راجیش کھنہ اور شرمیلا ٹیگور پر فلمایا گانا ’’میرے سپنوں کی رانی کب آئے گی...‘‘ نے اس وقت کافی دھوم مچائی تھی اور آج بھی یہ نغمہ یادگار بنا ہوا ہے۔
رشی کیش مکھرجی کی فلم ستیہ کام میں دھرمیندر، سنجیو کمار، اشوک کمار کے علاوہ شرمیلا ٹیگور بھی تھیں۔
نئی نسل کے شائقین کے لئے 50 سالہ پرانی فلمیں دیکھنے کا یہ انوکھا موقع ہوگا۔