نوئیڈا سمیت پورے ملک میں کورونا تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔حکومتی سطح پر سختی برتی جانے لگی ہے ۔ گزشتہ برس انہی دنوں حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا ۔لوگ دوبارہ اس خوف سے اپنے آبائی وطن جانے لگے ہیں۔نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے بعض علاقوں میں اسی طرح لوگ جاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
اس طرح کی خبریں آتے ہی انتظامیہ الرٹ ہو گئی۔ڈی ایم سہاس ایل وائی نے ان خبروں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس ڈی ایم پرسون دیویدی کو موقع پر بھیجا۔جہاں انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا کورونا اور لاک ڈاؤن کے خوف سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔جہاں ایس ڈی ایم کو بتایا گیا کہ کام نہ ہونے کی وجہ سے مزدور اپنے گاؤں جا رہے ہیں۔کورونا اور لاک ڈاؤن کے ڈر سے نہیں۔
تاہم حکومت کچھ بھی دعویٰ کرے لیکن حالات انتہائی خراب ہے ۔ لوگوں کے اندر خوف اور دہشت ہے روزگار نہیں ہونے سے اب لوگ پھر ایک بار اپنے گھروں کی طرف جانے کے لیے مجبور ہیں۔لگاتار تین دنوں سے 200سے زیادہ کیسز درج ہو رہے ہیں۔