ETV Bharat / state

اناؤ ریپ کیس: انصاف پر سوالیہ نشان - جنرل سکریٹری

اناؤ ریپ کیس میں متاثرہ کے اہل خانہ ساتھ پیش آئے سڑک حادثے کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرانے نے یوگی حکومت پر تنقید کی۔

اناؤ ریپ کیس:انصاف پر سوالیہ نشان
author img

By

Published : Jul 29, 2019, 4:05 PM IST

پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے انصاف پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریپ ملزم کے اب بھی بی جے پی میں ہونے پر سوال اٹھایا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے بی جے پی حکومت سے یہ بھی سوال پوچھا کہ خاتون اور چشم دیدوں کی سکیورٹی میں کیوں تساہلی برتی گئی؟

ایک ٹوئٹ میں پرینکا نے لکھا’اناؤ عصمت دری متاثرہ کے ساتھ ہوا سڑک حادثہ چونکانے والا ہے۔اس کیس میں چل رہی سی بی آئی انکوائری کہاں تک پہنچی ہے؟ملزم رکن اسمبلی ابھی تک بی جے پی میں کیوں ہیں؟متاثرہ اور گوہوں کے تحفظ میں لاپرواہی کیوں؟ان سوالات کے جواب ملے بغیر بی جے پی حکومت سے انصاف کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی ہے؟‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شام نیشنل ہائی وے۔31 پر ریپ متاثرہ کی گاڑی کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماری تھی۔حادثے میں اناؤ آبروریزی متاثرہ اور اس کا وکیل مہندر سنگھ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے میں متأثرہ کی چچی اور دیگر ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ یہ تمام لوگ ریب متأثرہ کے چچا سے مل کر رائے بریلی سے واپس آرہے تھے۔ٹرک ڈرائیور آشیش پال اور مالک دیویندر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔

وہیں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس او پی سنگھ نے اس ضمن میں کہا کہ اس حادثے کی غیرجانبدارانہ جانچ کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک حادثہ ہے جو ٹرک کے تیز رفتاری کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر متاثرہ کنبہ معاملے کی جانچ کا مطالبہ کرے گی تو معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.