ETV Bharat / state

خوف اور مایوسی مختلف امراض کی جڑ ہیں، ان سے بچیں: ڈاکٹر ونود ورما - Fear and frustration are the root of various diseases Avoid it: Dr. Vinod Varma

میڈیا کے پلیٹ فارم پر کووڈ 19 سے جڑی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے نگیٹوٹی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ اس وقت وہ ان جیسی خبروں کو دیکھنے کے بجائے دوسرے ممالک کی دیگر خبریں دیکھیں، تجارت، جنگلی جانوروں والے چینلز دیکھیں اور زیادہ سے زیادہ کامیڈی پروگرام دیکھیں۔

up_bbk_01_phycologist interview _vis_upur10001
خوف اور مایوسی مختلف امراض کی جڑ ہیں اس سے بچیں: ڈاکٹر ونود ورما
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 7:12 AM IST

کووڈ 19 کی دوسری لہر سے ہر طرف خوف کا ماحول ہے۔ سوشل میڈیا ہو یا دیگر پلیٹ فارمز پر آ رہی موت کی خبروں سے عوام الناس کے اندر بے چینی اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

ایسی صورتحال میں لوگ کیسے اس سے محفوظ رہ کر کووڈ 19 جیسی وباء کا سامنا کریں۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے خاص گفتگو کی رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع ہسپتال کے کلینکل سائیکولوجسٹ ڈاکٹر ونود ورما سے۔

ڈاکٹر ونود ورما کا ماننا ہے کہ جس انداز میں کووڈ 19 سے جڑی اموات کی خبریں پیش کی جا رہی ہیں۔ ان سے اس قسم کی صورتحال کا ہونا لازمی ہے۔

ان صورتحال میں لوگ ان خبروں کے مثبت پہلو کے بجائے منفی پہلوؤں پر زیادہ غور کرتے ہیں۔ اس وقت ہم جس کردار میں ہیں، اسی کردار میں رہیں ناکہ ہم کسی قسم کے ماہر بن کر لوگوں کو مشورہ دیں۔ اتنی ہی اطلاعات حاصل کریں۔ جتنی ہمارے لئے ضروری ہے۔
ہمیں اموات کے اعدادوشمار پر فکر کرنے کے بجائے اپنا کام کرنا چاہیے۔ اس وقت ہمیں چاہیے کہ ہم اپنوں سے گفتگو کریں۔ اپنے پرانے مسائل کو لیکر جن پر وہ پہلے گفتگو کیا کرتے تھے، ناکہ کووڈ 19 سے جڑی خبروں پر۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کیسے دوری بنائے؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ ان ذرائع سے دوری بنانا آسان نہیں ہے، لیکن ان کا استعمال مثبت کاموں کے لئے کریں۔ ان پر آنے والی منفی اطلاعات کو نظر انداز کریں اور مثبت اطلاعات کو حاصل کریں۔ اپنوں سے باتیں کریں، ویڈیو کال کریں۔

خوف اور مایوسی مختلف امراض کی جڑ ہیں اس سے بچیں: ڈاکٹر ونود ورما

ڈاکٹر ونود ورما کے مطابق مختلف میڈیا کے پلیٹ فارم پر کووڈ 19 سے جڑی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے نگیٹوٹی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا مشورہ ہے کہ اس وقت وہ ان جیسی خبروں کو دیکھنے کے بجائے دوسرے ممالک کی دیگر خبریں دیکھیں، تجارت، جنگلی جانوروں والے چینل دیکھیں اور زیادہ سے زیادہ کامیڈی پروگرام دیکھیں۔ اچھی اور متوازن غزلیں اور لیکویڈ اشیاء کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.