اترپردیش کے ضلع سنت کبیر نگر میں دھنگھٹا علاقے میں ایک والد نے اپنے تین معصوم بیٹوں کو ندی میں پھینک دیا۔
ایڈیشنل سپرنٹندنٹ آف پولیس نے استی شریواستو نے پیر کو یہاں بتایا کہ 'دھنگھٹا علاقے کے دیپ پور ڈیہوا گاؤں باشندہ سرفراز نامی شخص نے اتوار کی رات اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اپنی تین بیٹوں کو زندہ گھاگھرا ندی میں پھینک دیا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کا پتہ لگانے کے لئے این ڈی آر ایف اور مقامی غوطہ خوروں کو تعینات کیا ہے'۔
پولیس نے سرفراز اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔
کلیدی ملزم سرفراز 20 دن پہلے اپنی بیوی اور چار بیٹیوں کے ساتھ ممبئی سے واپس آیا تھا۔ وہ ممبئ میں ٹرک ڈرائیوری کا کام کرتا تھا۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ گاؤں واپس آگیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ڈرگس کا عادی ہے۔
ذرائع کے مطابق 'اس کے اس انتہائی قدم کے پیچھے گھریلو تنازع اصل سبب ہے'۔
پولیس کے مطابق 'جن لڑکیوں کو ندی میں پھینکا گیا ہے ان کی شناخت ثنا(7)،سبا(04)اور شمعہ(02)کی حیثیت سے ہوئی ہے'۔