ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی سے آج صبح ایک دل دہلانے والی واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک ماہ بعد ممبئی سے واپس گھر لوٹے ایک مہاجر مزدور کو اس کے والد نے ہی قتل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق دریاباد تھانہ حلقے کے سکری سیمل گاؤں میں ظفر الدین نامی نوجوان ایک ماہ قبل ممبئی سے گھر واپس لوٹا تھا، بدھ کی صبح گھر کے اندر سے اس کی لاش برآمد ہوئی. ہلاک شدہ کی گردن پر تیز دھار والے ہتھیار کے زخم کے نشانات ملے۔
پولیس کے مطابق جب سے ظفرالدین ممبئی سے واپس لوٹا تھا اس دن سے اس کے اور اس کے والد رمضان میاں کے درمیان ہر روز جھگڑے ہوتے تھے اسی وجہ سے اس کے والد نے بدھ کے روز اس کا قتل کر دیا.
فی الحال پولیس ملزم والد کو گرفتار کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر رہی ہے ۔