پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھان انتوں علاقے کے ڈنڑوا (گڑوارہ ) گاوں میں بدھ کی صبح کھیت کی آبپاشی کرنے گئے باپ بیٹے سمیت دو افراد کرنٹ کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگئے۔ ڈی ایس پی (سرکل افسر )سٹی سبودھ گوتم نے آج بتایا کہ ڈنڑوا (گڑوارہ )گاوں کے باشندے رام نرائن (60)، بیٹے شیواکانت (22) کے ساتھ گاوں میں واقع گیہوں کے کھیت کی آبپاشی کے لئے گئے تھے۔ Two Died Due to Electrocution in Pratapgarh
تبھی متصل کھیت میں مویشیوں سے حفاظت کے لئے تاروں کے باڑ میں دوڑائے گئے بجلی کے کرنٹ کی زد میں آنے کے سبب دونوں باپ بیٹے شدید طور سے جھلس گئے، انہیں علاج کے لئے میڈیکل کالج لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا ۔پولیس دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر حادثہ کے متعلقہ قانونی کارروائی کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Cameraman Died in Jaunpur جونپور میں کیمرہ مین کی کرنٹ لگنے سے موت
یو این آئی