ETV Bharat / state

کورونا وائرس: فتح پور سیکری سیل - کورونا وائرس

تاریخی طور سے مشہور فتح پور سیکری میں کورونا وائرس کے 26 کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے علاقے کو پوری طریقے سے سیل کردیا ہے۔

کوووڈ انیس
کوووڈ انیس
author img

By

Published : Apr 13, 2020, 5:39 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع آگرہ میں فتح پور سکری کو انتظامیہ کی طرف سے پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے، شہر میں 26 کورونا وائرس کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے علاوو متعدد افراد کی اسکریننگ بھی کی جارہی ہے۔

ضلع آگرہ میں اب تک 135 افراد کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔

ضلع میں موجود کئی افراد جو تبلیغی جماعت میں شریک ہوئے تھے ان کا ٹیسٹ کیا گیا، تقریباً 2264 افراد میں سے 60 لوگوں کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔

ضلع کے ایک ممبر پارلیمان کی جانب سے 50 ٹڑیکٹروں کے ذریعے علاقے کو سینی ٹائز بھی کیا گیا ہے، اسکے علاوہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ علاقے کو پوری طرح سینی ٹائز کیا جائے گا اور سبھی لوگوں کو قرنطینہ میں رہنے کی حدایت جاری کی جائیں گی۔

سرکاری ترجمان کے مطابق 'سیول سوسائٹی کی جانب سے رضاکارانہ طور پر لوگوں کو ماسکس بانٹے جا رہے ہیں اور پی پی ای کٹس دی جا رہی ہیں'۔

انتظامیہ کا دعوہ ہے کہ ضلع میں سبھی افراد تک اشیائے خوردو نوش پہنچائی جا رہی ہے، لیکن علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں طبی سہولیات اور اشیائے خوردونوش کی کمی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.