ETV Bharat / state

رامپوری روایتی ملبوسات کی نمائش کے لیے فیشن شو کا انعقاد - مردانہ ملبوسات کا بھی مظاہرہ

ریاست اترپردیش کے رامپور میں جاری ہنر ہاٹ میں 'کاریگرئے رامپور پروگرام' کے تحت فیشن شو کے ذریعہ رامپور میں تیار کی جانے والی روایتی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

رامپوری روایتی ملبوسات کی نمائش کے لیے فیشن شو کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 28, 2021, 7:37 PM IST

رامپور کی صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے اس پروگرام میں رامپور کے خاص ملبوسات جس میں غرارے، شرارے اور چٹاپٹی کے کپڑوں کو بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔

ویڈیو
رامپور کے روایتی اور شاہی ملبوسات کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ رامپور میں جاری ہنر ہاٹ میں آج 'کاریگرئے رامپور‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں فیشن شو کا اہتمام کرکے رامپور میں تیار ہونے والی روایتی اور شاہی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

رامپور کی قدیم روایت و وراثت اور اہم تاریخی مقامات کے ساتھ ساتھ مقامی خوبیوں کو سمیٹے ہوئے بے حد منفرد انداز میں لائٹ ساؤنڈ اینڈ فیشن شو کا انعقاد ہنرہاٹ کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ فیشن شو کی حاضرین نے اپنی تالیوں سے حوصلہ افزائی کی۔

ضلع کے اعلیٰ افسران اور کثیر تعداد میں شائقین کی موجودگی میں رامپور کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے رامپور کی وراثت اور ثقافت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر فنکاروں نے رامپوری غرارے، شرارے اور چٹاپٹی کے ساتھ ہی مردانہ ملبوسات کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

اس دوران فنکاروں نے رامپوری ملبوسات کے ساتھ ہی رامپور کی دیگر صنعتیں جیسے رامپوری چاقو، وائلن اور پتنگ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.