مختلف مطالبات کو لے کر 81 دیہات کے کسان گزشتہ ایک ماہ سے اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کی نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں گاندھی جینتی کے موقع پر بھارتیہ کسان پریشد کی قیادت میں ترنگا ریلی نکالی گئی۔ ہاتھوں میں ترنگہ لے کر نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔
پولیس افسران کے سمجھانے کے بعد کسان سیکٹر 5 ہرولہ بارات گھر واپس لوٹ آئے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ 'جب تک کسانوں کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تب تک کسان احتجاج جاری رکھیں گے۔'
اس کے ساتھ ہی کسانوں نے انتباہ کیا کہ اگر اتھارٹی نے 2 دن کے اندر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو پیر کو احتجاج میں شدت لائیں گے۔'
یہ بھی پڑھیں: گیا میں مہاتما گاندھی میموریل کی اہمیت
کسان پریشد کے صدر سکھ ویر پہلوان نے کہا کہ 'کسانوں کی تحریک کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ نقشہ پالیسی گاؤں میں نافذ نہ کی جائے، آبادی جو جہاں جیسی ہے ویسی ہی چھوڑی جائے۔ دیہی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جائیں۔'