نوئیڈا کی چلہ سرحد پر احتجاج کرنے والے کسانوں نے یوم جمہوریہ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی ہیں۔اس سلسلے میں انھوں نے یوگا کے مختلف آسن کئے۔
نوئیڈا اور دہلی کے چلہ سرحد پر گزشتہ 28 دنوں سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے ۔
کسان اس لڑائی کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
کسانوں نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر نئی دہلی میں ہونے والی پریڈ میں بھی جانے کا اعلان کیا ہے۔
اس کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔
اس کی تیاریوں میں صبح سے ہی کسان یوگا کر رہے ہیں اور ساتھ ہی مختلف علاقوں سے کسانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہاں بڑی تعداد پنجاب سے آنے والوں کسانوں کی ہے۔
کسانوں کا خیال ہے کی سرکار کے خلاف حق کی یہ لڑائی طویل ہوسکتی ہے لہذا کسان اپنی تیاریوں کو اور پختہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:'حکومت کسانوں کو مزدور بنانے پر آمادہ'
۔چلہ سرحد پر 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریب کے تناظر میں کسانوں نے مختلف یوگا کے آسن کر کے اپنی تیاریوں کا جائزہ لیا اور سرکار کو بھی خاموش پیغام دیا ہے۔
کسانوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تب تک یہاں احتجاجی تحریک جاری رہے گی بلکہ اس میں مزید شدت آ سکتی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت بہت دنوں تک کسانوں کو گمراہ نہیں کر سکتی اسے حق کی آواز تسلیم کرنی ہوگی اور زرعی قوانین کو واپس لینا ہوگا۔