مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک مسلسل جاری ہے۔ جمعہ کے روز کسانوں نے ایک بار پھر بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کی کال پر شدید احتجاج درج کرایا۔
ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے اہم شاہراہ کو جام کر مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی اور جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ ٹریفک پولیس نے صورتحال کو سنبھالنے کے لئے کئی راستے ڈائیورٹ کر دئے ہیں۔
وہیں گوتم بود نگر کی تمام کسان تنظیموں نے زمینوں کے حصول، قوانین سے دستبرداری اور نوجوانوں کے روزگار کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
یہ بھی پڑھیں: تبلیغی جماعت معاملہ: غیرملکی افراد کو عدالت نے بری کیا
واضح رہے کہ صورتحال کو سنبھالنے کے لئے پولیس کی ایک بھاری نفری اور پی اے سی کو تعینات کیا گیا ہے۔