زرعی قوانین کے خلاف جہاں پورے ملک میں مخالفت اور احتجاج جاری ہے وہیں نوئیڈا کے چلہ سرحد پر گزشتہ تین ہفتوں سے کسان احتجاج کر رہے ہیں۔
وہیں نوئیڈا کے مقامی کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کی ناقص پالیسیوں کے خلاف اتھارٹی کا محاصرہ کیا اور جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے ایک اور محاذ کھول دیا۔
سکھ ویر خلیفہ کی قیادت میں کسانوں نے 10 فیصد ڈیولپمنٹ پلاٹ اور 64 فیصد اضافی معاوضہ کو لے کر اتھارٹی دفتر پر مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج کسانوں کی بھوک ہڑتال، حکومت نے ایک بار پھر بات چیت کی پیشکش کی
وہیں پولیس نے فوری طور پر اتھارٹی دفتر سے بہت پہلے ہی کسانوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ لیکن کسان بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہیں، جس سے جام کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
وہیں کسان حکومت کے خلاف نعرہ بازی کر رہے ہیں۔ کسانوں نے 10 فیصد ڈیولپمنٹ پلاٹ، 64 فیصد اضافی معاوضہ دینے کا اتھارٹی سے مطالبہ کر رہے ہیں۔