ETV Bharat / state

Farmers Protest in Rampur: رامپور میں کسانوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 10:17 AM IST

بھارتی کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت پر سیاہی پھینکے جانے کے خلاف ریاست اترپردیش کے رامپور میں کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے حکومت سے اپنے رہنماء کے لئے زیڈ زمرے کی سکیورٹی کا مطالبہ کیا۔ وہیں انہوں نے سیاہی پھینکے جانے کے پیچھے حکمراں جماعت بی جے پی کو مورد الزام ٹہرایا۔Farmers Protest in Rampur

رامپور میں کسانوں کا احتجاج
رامپور میں کسانوں کا احتجاج

بھارتی کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت پر گزشتہ روز بنگلورو میں ہوئے سیاہی حملہ کے خلاف کسانوں نے رامپور کے وکاس بھون سے لیکر کلیکٹریٹ تک پیدل مارچ کرکے پرزور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حالانکہ ضمنی انتخاب کے پیش نظر ضلع میں ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ کسانوں کو درمیان سے ہی واپس لوٹنا پڑا۔ اس دوران کسانوں نے جہاں اپنے رہنماء راکیش ٹکیت کے حق میں نعرے بلند کئے وہیں انہوں بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے خلاف بھی زبردست نعرے بازی کی۔ Farmers Protest in Rampur

رامپور میں کسانوں کا احتجاج

بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر حسیب نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راکیش ٹکیت پر سیاہی پھینکے کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی ملک گیر سطح کی تنظیم کے قومی ترجمان جہاں محفوظ نہ ہوں، جہاں ان پر کوئی بھی شخص آکر حملہ کر دے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں کی حکومت اور انتظامیہ لاء اینڈ آرڈر کو لیکر کتنی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہوتی ہے کہ ٹکیت پر سیاہی پھینکے والے شخص کے خلاف ابھی تک انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ کسان رہنماء نے کہا کہ تمام محکموں اور ایجنسیوں کو حکومت نے اپنے ماتحت لے لیا ہے۔ ملک میں حزب اختلاف نام کی کوئی پارٹی نہیں بچی ہے۔ بس کسان ہی ہیں جو جمہوریت کو بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں اسی لئے کسان رہنماء پر حملے کرکے حکومت کسانوں کو پریشان کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kisan Mahapanchayat: مظفرنگر میں کسان مزدور مہا پنچائیت، راکیش ٹکیت کی بی جے پی حکومت پر تنقید

ضلع صدر حسیب احمد نے یہ بھی کہا کہ حکومت جس طرح سے کسانوں کے معاملے میں بے رخی اختیار کر رہی ہے وہ ٹھیک بات نہیں ہے۔ کسان رہنماء نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی من کی بات تو کرتے ہیں لیکن حیرت ہوتی ہے کہ اس ملک کو اناج دینے والے کسانوں کو مختلف حربے استعمال کرکے ہراساں کیا جاتا ہے اور وزیر اعظم مودی ایک لفظ بھی کسانوں سے ہمدردی کے لئے نہ ٹویٹ کرتے ہیں اور نہ ہی بولتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کرناٹک کے بنگلورو گئے تھے جہاں وہ ایک پریس کانفرنس کو خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران ایک شخص نے راکیش ٹکیت کے نزدیک پہنچ کر ان کے منھ پر سیاہی پھینک دی۔ اس کے بعد وہاں موجود کسانوں نے اس شخص کو گھیر کر اس کی پٹائی بھی کی لیکن کسان رہنماء کے مطابق مقامی پولیس کی جانب سے اس شخص کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.