ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ - کسانوں کو منانے کے لیے متعدد دفعہ مذاکرات کی کوشش کی گئی لیکن بات نہیں بنی

بارہ بنکی میں کسانوں سے دھان نہیں خریدا جارہا ہے اور اگر خریدا جارہا ہے تو انہیں مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کسان ہزاروں ٹرالی دھان لیکر شہر آگئے ہیں اور احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

farmers protest in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی میں کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 7:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کسانوں کو دھان کی مناسب قیمت نہ ملنے اور دھان خرید مراکز پر بدنظمی کے خلاف بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) کی قیادت میں کسانوں نے سیکڑوں ٹرالی دھان کے ساتھ شہر میں ڈیرہ ڈال دیا ہے۔

بارہ بنکی میں کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

کسان اپنے دھان کو وہیں خریدے جانے پر اڑے ہوئے ہیں۔ متعدد دفعہ افسران سے مذاکرات کے باوجود ان کے مسئلے کا حل ابھی تک نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ آج کی صبح بھارتیہ کسان یونین کی قیادت میں سیکڑوں کسانوں نے شہر کے گنا دفتر پر احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق، تقریبا 700 ٹرالی دھان کسان شہر لیکر پہنچ گئے ہیں۔ کچھ ٹرالی گنا دفتر کے پاس، کچھ جی آئی سی کے میدان میں اور کچھ سڑکوں پر کھڑی کر دی گئی ہیں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کا دھان خرید مراکز پر نہیں لیا جا رہا ہے۔ اس لیے وہ اپنا دھان لیکر شہر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر نگر: کسان تحریک کو جمعیت العلما ہند کی حمایت

ان کا مطالبہ ہے کہ ان کا دھان اب یہیں سے خریدا جائے۔ شہر میں اتنی زیادہ ٹرالیوں کے آنے سے دن بھر ٹریفک جام جیسی صورتحال بنی رہی۔ انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کو منانے کے لیے متعدد دفعہ مذاکرات کی کوشش کی گئی لیکن بات نہیں بنی۔

farmers protest in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی میں کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) کے ریاستی نائب صدر رام کشور پٹیل نے کہا کہ کسانوں کو دھان کی مناسب قیمت نہیں مل پا رہی ہے۔ اس کی وجہ نئے زرعی قوانین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھان کی قیمت دھان خرید مراکز پر اور بازار کی قیمت میں اتنا فرق کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دھان خرید میں بیچولیہ لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کا دھان یہاں سے نہیں خریدا جائے گا تو وہ یہیں رہیں گے اور بعد میں وہ اسے لیکر لکھنؤ چلے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.