ETV Bharat / state

Farmers protest: نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری

author img

By

Published : Dec 21, 2021, 12:38 PM IST

کسان رہنما سکھبیر خلیفہ سمیت آج 10 کسان نوئیڈا اتھارٹی کے سامنے اپنے مطالبات کے پیش نظر بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ 'جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے بھوک ہڑتال Farmers on Hunger Strike جاری رہے گی۔

نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری

اترپردیش کے نوئیڈا میں 100 دنوں سے 81 گاؤں کے کسان اپنے مطالبات کے پیش نظر نوئیڈا اتھارٹی Farmers protest against Noida Authority کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

ویڈیو

اس دوران کسان رہنما سکھبیر خلیفہ سمیت آج 10 کسان نوئیڈا اتھارٹی کے سامنے بھوک ہڑتال Farmers on hunger strike پر بیٹھ گئے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ 'جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف جاری احتجاج کو تقریباً 4 ماہ مکمل ہونے والے ہیں۔ لیکن کسان اور اتھارٹی کے درمیان مسائل اب تک حل نہیں ہوئے ہیں۔ نوئیڈا اتھارٹی کے گیٹ پر جاری مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔ سیکورٹی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات ہے۔

مزید پڑھیں؛

کسان رہنما سکھبیر خلیفہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مطالبات کے لیے 4 ماہ سے جمہوری طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ کسانوں نے ہر طرح سے اپنی بات حکومت تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن اب تک کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوئے۔ اب گاندھیائی انداز میں ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ ہم غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے، جب تک کسانوں کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.