ETV Bharat / state

نوئیڈا: کسانوں نے رکن پارلیمان کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 6:54 AM IST

سکھبیر خلیفہ نے مزید کہا کہ 'نوئیڈا اتھارٹی ہمارے ساتھ ظلم کررہی ہے، اس بار ہم اس کے خلاف احتجاج میں دیوالی بھی نہیں منائیں۔ جب تک 81 گاؤں کے ہزاروں کسانوں کے تمام مطالبات پورے نہیں ہوتے، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔'

نوئیڈا: کسانوں نے رکن پارلیمان کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا
نوئیڈا: کسانوں نے رکن پارلیمان کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے 81 گاؤں کے ہزاروں کسانوں نے گوتم بدھ نگر بی جے پی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔ احتجاج کرنے والے کسانوں کی ایک بڑی تعداد ہرولہ بارات گھر سے ان کی رہائش گاہ سیکٹر 15 اے نوئیڈا کی طرف نکلی۔ اس دوران کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی اور سی ای او ریتو مہیشوری کے خلاف نعرے بازی کی۔

کسان رہنما سکھبیر خلیفہ نے بتایا کہ 'دراصل نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسان اپنے مطالبات کو لے کر گزشتہ دو ماہ سے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے رکن پارلیمان مہیش شرما کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا اور ان سے بات کی تو انہوں نے 8 نومبر تک کی مہلت مانگی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 8 نومبر تک ہم کسانوں کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: سکھویر پہلوان سمیت 800 کسانوں کے خلاف مقدمہ

انہوں نے کہا کہ 'ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام کسانوں کو 5 فیصد اور 10 فیصد پلاٹ دیئے جائیں، 64 فیصد معاوضہ دیا جائے، گاؤں میں نقشہ پالیسی پر عمل نہ کیا جائے، آبادی کو جوں کا توں چھوڑ دیا جائے، دیہی علاقوں میں دوبارہ کمرشیل سرگرمی شروع کی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.