ETV Bharat / state

بھاگلپور کے لوگوں کو ملے گی کچرے سے نجات - People of Bhagalpur - PEOPLE OF BHAGALPUR

بھاگلپور بلدیہ نے رڈیوس، ری یوز، ریسائیکل سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا پہلا سنٹر اسٹیشن کے نزدیک لوہیا پُل پر شروع ہوگیا، جس کا افتتاح بھاگلپور کی کمشنر ڈاکٹر پریتی، میئر ڈاکٹر وسندرا لال اور ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن نے کیا۔

بھاگلپور کے لوگوں کو ملے گی کچرے سے نجات
بھاگلپور کے لوگوں کو ملے گی کچرے سے نجات (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2024, 2:55 PM IST

بھاگلپور : کچرا ہمارے شہر، قصبوں اور محلوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ جس موڑ پر چلے جائیے کچرا گندگی کی شکل میں شہر کی خوبصورتی پر گہن لگا رہے ہیں، لہذا اسی کچرے میں کمی لانے کے لیے بھاگلپور بلدیہ نے رڈیوس، ری یوز، ریسائیکل سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا پہلا سنٹر اسٹیشن کے نزدیک لوہیا پُل پر شروع ہوگیا۔ جس کا افتتاح بھاگلپور کی کمشنر ڈاکٹر پریتی، میئر ڈاکٹر وسندرا لال اور ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن نے کیا۔

بھاگلپور کے لوگوں کو ملے گی کچرے سے نجات (ETV Bharat)

اس لیے اب آپ شہر کے باشندوں کو مستعمل کپڑے، جوتے چپل، کاپی قلم یا گھر میں بیکار پڑی کوئی بھی چیز کچرے کے ڈھیر میں ڈالنے کے بجائے اس سنٹر پر پہنچا سکتے ہیں۔ جہاں جیویکا دیدی ان کچروں سے استعمال کی چیزیں بنا دیں گی۔ اس سے شہر میں کچرے کے انبار میں بھی کمی آئے گی اور ماحولیات پر اس کا اچھا اثر پڑے گا۔ بھاگلپور بلدیہ کی یہ پہل تو اچھی ہے لیکن جب ہم نے ہم کمشنر صاحبہ سے پابندی والے پلاسٹک کے سرعام استعمال پر سوال کیا تو اس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

کاربن ڈائی آکسائڈ اور دیگر نقصان دہ گیسوں کے اخراج کے ساتھ ساتھ پلاسٹک کا استعمال ہمارے ماحولیات کے لیے کتنا نقصان دہ ہے یہ کسی سے چھپا نہیں ہے، پھر بھی ہم اس کا استعمال خوب کرتے ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اگر ہمیں ماحولیات دوست بننا ہے تو جیویکا دیدی کے ہاتھوں بنائے گئے کپڑے کے تھیلوں کا استعمال کریں۔ اس سے وہ معاشی طور پر مستحکم بھی ہوں گی اور کچرے سے بھی نجات ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھاگلپور یونیورسٹی میں چاروں طرف پانی، کیمپس میں چل رہی ہیں کشتیاں - Univ Campus surrounded by water

بھاگلپور کو اسمارٹ سٹی کا درجہ حاصل ہے اور اسمارٹ سٹی کے نام پر سینکڑوں کروڑ روپئے خرچ بھی ہوئے یہ اور بات ہے کہ جدھر کا رخ کیجئے گندگی منہ بائے کھڑی نظر آئے گی ایسے ایسے میں بھاگلپور بلدیہ کی اس چھوٹی سی کوشش بھی قابل ستائش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.