حیدرآباد: بھارت اور پاکستان کے کشیدہ تعلقات کے درمیان شطرنج اولمپیاڈ 2024 میں اس وقت دل کو چھو لینے والا منظر دیکھنے کو ملا۔ جب پاکستانی شطرنج ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے بعد فوٹو سیشن کے وقت بھارتی پرچم کے ساتھ فوٹ شوٹ کراتے ہوئے دیکھا گیا۔ دونوں پڑوسی ممالک کے کھلاڑیوں نے ہنگری کے شہر بوڈاپیسٹ میں مقابلے کے اختتام کے بعد ایک ساتھ فوٹ شوٹ کرایا۔
بھارتی پرچم اٹھائے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کا ویڈیو کلپ اب انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے اور سرحد کے دونوں جانب سے کھیلوں کے شائقین نے اس پر کافی زیادہ ردعمل کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو نے اس بات پر بحث شروع کر دی ہے کہ کس طرح شطرنج دونوں ممالک کے درمیان پرامن تعلقات استوار کرنے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔ وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں جبکہ دیگر صارفین کھلاڑیوں کی تعریف کر رہے ہیں۔
Pakistani Chess Team with the Champions of Chess Olympiad 2024 - Team India!#chess #chessbaseindia #ChessOlympiad2024 #india pic.twitter.com/LHEveDvEOt
— ChessBase India (@ChessbaseIndia) September 26, 2024
واضح رہے کہ اولمپیاڈ ٹورنامنٹ کے دوران دو پاکستانی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ مومن فیضان نے اوپن سیکشن میں 11 میں سے 6.5 اسکور کرکے کینڈیڈیٹ ماسٹر (سی ایم) کا ٹائٹل جیتا، جبکہ 11 سالہ آیت عاصمی نے 10 میں سے 5 نمبر حاصل کرکے ویمن کینڈیڈیٹ ماسٹر (WCM) ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
شطرنج اولمپیاڈ میں بھارت کی کارکردگی
بھارتی مردوں کی شطرنج ٹیم نے فائنل راؤنڈ میں سلووینیا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ڈی گوکیش نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 22 ممکنہ پوائنٹس میں سے 21 پوائنٹس حاصل کرکے بھارت کو 11 میں سے 10 راؤنڈ جیتنے میں مدد کی۔ جبکہ خواتین کی ٹیم نے فائنل راؤنڈ میں آذربائیجان کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جیت کے بعد کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔
آل انڈیا چیس فیڈریشن (AICF) نے شطرنج اولمپیاڈ جیتنے والی بھارتی مرد اور خواتین کی ٹیم کے لیے 3.2 کروڑ روپے کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہر کھلاڑی کو 25 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ کوچز اور دیگر عملے کو بھی انعام دیا جائے گا۔