ETV Bharat / state

رامپور: کسانوں کا غیر معینہ مدت کا احتجاجی مظاہرہ جاری - اترپردیش نیوز

اترپردیش کی یوگی حکومت کے خلاف کسانوں کا غصہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ریاست اترپردیش کے رامپور میں ضلع انتظامیہ دفتر پر گذشتہ دو روز سے ضلع کے کاشتکار اپنی متعدد مانگوں کو لیکر غیر معینہ مدت کا احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

farmers protest against bjp government for his demand in rampur
کسانوں کا غیر معینہ مدت کا احتجاجی مظاہرہ جاری
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 6:53 PM IST

بھارتی کسان یونین ٹکیت کی قیادت میں اترپردیش میں کسان سراپا احتجاج کر رہے ہیں۔ اپنی مختلف مانگوں کو لیکر رامپور کے کاشتکار گذشتہ دو روز سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے کلکٹریٹ کے احاطے میں غیر معینہ مدت تک کے لیے احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر حسیب احمد نے کہا کہ ریاست کی یوگی حکومت کسانوں سے وعدے کرکے مکر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوگی جی اور ان کی انتظامیہ مسلسل کسانوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ کسانوں کو ان کی لاگت کی صحیح رقم نہیں دی جا رہی ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ کہا کہ اگر کسانوں پر بقایا رہ جاتا ہے تو ان سے کسی بھی طرح وصول کر لیا جاتا ہے، لیکن بڑے بڑے صنعت کاروں کو رعایات دی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش: مختلف مساجد میں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کرنے پر مسلمانوں میں تشویش

اس موقع پر بی کے یو کے ضلع صدر نے یہ بھی کہا کہ کسان مرکزی حکومت کے کسان مخالف قوانین کے بھی خلاف ہے۔ جو بہت ہی جلد پارلیمنٹ پاس بل پاس کراکر بنا دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تینوں قانون سراسر کسان مخالف ہیں۔ اس لئے ہم اس کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.