ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں بھارتیہ کسان یونیز نے تین زرعی قوانین کے خلاف چل رہے احتجاج میں آج سبھی ٹول پلازہ پر ٹول کو فری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کسانوں کی جانب سے ٹول پلازہ مفت آج صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک رہا۔ اس دوران مظفر نگر ضلع انتظامیہ مستعد نظر آیا جس کے چلتے مظفر نگر میں شہر کوتوالی علاقے کے رونا گاؤں میں واقعی ٹول پلازہ پر صبح سے ہی پولیس ٹیم کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔
آپ کو بتا دیں کہ کسانوں کا ایک جتھا کافی تعداد میں روحانہ ٹول پلازہ پر پہنچا تھا جہاں انہوں نے زبر دست احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد مظفر نگر ٹول پلازہ کو فری کر دیا گیا۔ پولیس کے اعلی افسران ٹول پلازہ پر ہی موجود رہے۔