وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی فورا ان کاغذات کو جمنا اتھارٹی کو سونپ دیئے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کسانوں سے ملاقات کی اور جیور ائیرپورٹ کی زمین کی فراہمی کے لیے ان کو مبارک باد دی۔
وزیر اعلی سے ملنے چھ گاؤں سے 30 کسان آئے تھے۔ یوگی نے کسانوں کے درمیان تصدیق نامہ بھی تقسیم کیے اور کہا کہ خوشحالی کے لیے ترقی بہت ضروری ہے۔
زمین کی دستیابی سے ائیر پورٹ بنانے والی کمپنی کے انتخاب میں سہولت ہوگی۔ نوئیڈا ائیر پورٹ بنانے کے لیے کل 1334 ہیکٹر زمین کی ضرورت ہے۔ اس میں سے 92 ہیکٹرسرکاری زمین پہلے ہی ائیرپورٹ کے نام کی جاچکی ہے۔ 1239 ہیکٹر زمین کسانوں سے حاصل کی جارہی ہے۔
ضلع انتظامیہ نے اب تک 1005 ہیکٹر زمین حاصل کرچکا ہے۔ جس کے عوض میں کسانوں کو 2490 کروڑ روپے بطور معاوضہ دئے جاچکے ہیں۔
ائیر پورٹ بنانے کے لیے کمپنی کے انتخاب کی ایک بڑی شرط یہ ہے کہ کل زمین کا 80فیصدی قبضے میں ہوتبھی کمپنیاں درخواست دیں گی۔ اس نمبر کو حکومت جلد ہی حاصل کرنا چاہتی تھی۔ اب زمین کی فراہمی کا کام تقریبا پورا ہوگیا ہے۔