ETV Bharat / state

نوئیڈا کی سڑکوں پر کسانوں کا ہجوم، پولیس سے جھڑپ ،اس بار ووٹ سے چوٹ پہنچائیں گے - پولیس سے جھڑپ

کسانوں کا سیلاب بھارتیہ کسان پریشد کی کال پر نوئیڈا کی سڑکوں پر جمع ہو گیا۔ دادری کی این ٹی پی سی اسکیم سے متاثرہ دیہات کے کسانوں اور نوئیڈا اتھارٹی میں زیر التوا مطالبات کو لے کر آج نوئیڈا میں ایک بڑا مظاہرہ کیا۔

نوئیڈا کی سڑکوں پر کسانوں کا ہجوم، پولیس سے جھڑپ ،اس بار ووٹ سے چوٹ پہنچائیں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 12:58 PM IST

نوئیڈا کی سڑکوں پر کسانوں کا ہجوم، پولیس سے جھڑپ ،اس بار ووٹ سے چوٹ پہنچائیں گے

نوئیڈا :ایک بار پھراس بار کسانوں نے اعلان کیا ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں وہ 'ووٹ سے انہیں چوٹ کر کے جواب دیں گے۔کسانوں نے پہلے علاقے کے رکن اسمبلی راجناتھ سنگھ کے بیٹے پنکج سنگھ کے بنگلے کے سامنے زبردست نعرہ بازی کی۔اس اس کے بعد رکن پارلیمنٹ میچ شرما اور ڈی ایم کے بنگلے پر بھی دھرنا اور نعرہ بازی کی۔رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ دونوں بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان لوگوں نے درجنوں بار کسانوں سے وعدے کی لیکن اج تک کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہو سکا جس سے کسان کافی بر ہم ہیں۔بینروں پر رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ کے خلاف منفی جملے لکھے ہوئے تھے۔بھارتیہ کسان پریشد کے صدر سکھبیر خلیفہ کی کال پر نوئیڈا اور دادری کے کسانوں کی بڑی تعداد نے آج مظاہرہ کیا۔

کسان صبح اسپائس مال کے قریب جمع ہوئے اور وہاں سے انہوں نے نوئیڈا کے سیکٹر 27 میں ڈی ایم کے کیمپ آفس تک جلوس نکالا۔ کسانوں کو روکنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ مارچ کے دوران ہونے والی جھڑپ میں ایک بوڑھا کسان سڑک پر گر گیا اور اس کے سر پر چوٹ آئی۔ کسانوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹرز اٹھا کر عوامی نمائندوں کے رویہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔

بھارتیہ کسان پریشد کے صدر کسان لیڈر سکھبیر خلیفہ نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی اور این ٹی پی سی مکمل طور پر غیر جمہوری رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ دونوں کسانوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔ نوئیڈا اتھارٹی کی بورڈ میٹنگ میں 10 فیصد آبادی والے پلاٹ، تجارتی سرگرمیاں اور کچھ دیگر تجاویز منظور کی گئی ہیں، لیکن اتھارٹی ان پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کر رہی ہے۔ این ٹی پی سی سے متاثرہ 105 گاؤں کے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈی ایم کی صدارت میں ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، لیکن اس کی سفارشات پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ اسلامک لائبریری کی جانب سے غریب خواتین میں گرم کمبلوں کی تقسیم

انہوں نے کہا کہ کسان 18 دسمبر 2023 سے این ٹی پی سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے سخت سردی میں بیٹھے ہیں، اس کے باوجود کوئی عوامی نمائندہ کسانوں کی باز پرس کرنے نہیں آیا۔ سکھبیر خلیفہ نے خبردار کیا کہ چاہے ہمیں دہلی کی طرف مارچ کرنا پڑے یا نوئیڈا اتھارٹی یا این ٹی پی سی کو تالا لگائیں، ہم اپنا حق لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات میں کسانوں کو ووٹ سے چوٹ' پہنچے گا۔ کسانوں کے اس مظاہرے کی وجہ سے کافی دیر تک افراتفری کا ماحول رہا۔ نوئیڈا کی کئی سڑکوں پر ڈرائیوروں کو بھی کافی دیر تک ٹریفک جام کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.