سہارنپور میں پرالی جلانے پر انتظامیہ کے ذریعہ بڑا جرمانہ عائد کرنے پر کسانوں میں ہلچل مچ گئی ہے وہیں اعلیٰ افسران اس طرح کے واقعات کو روکنے میں ناکام رہے پٹواری اور متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کیا ہے۔
ڈپٹی زراعت ڈائریکٹر رام جتن مشرا نے بتایا کہ 'این جی ٹی کے احکامات میں پرالی جلانے پر ڈھائی ہزار سے پندرہ ہزار روپے کا تک جرمانہ اور جیل کی سزا ہے، وہیں متعلقہ محکمہ کے ذمہ دار افسران کو تین ماہ کی جیل یا دس ہزار روپیہ کے جرمانہ کی سزا ہے۔
اس کے تحت گنگوہ شیتل پورکے پنجاب سنگھ، نکوڑ کے سرور پور کے متر پال سے پانچ پانچ ہزار، جواسہ کھیڑی کے کنور پال و چمرل سنگھ سے ڈھائی ڈھائی ہزار،کشمیر سنگھ سے 15 ہزار سمیت دیگر کسانوں سے پانچ ہزار و ڈھائی ڈھائی ہزار کی وصولی کی گئی۔
وہیں متعلقہ محکمہ کے ذمہ دار افسران و پٹواری وشیش کمار، وکاس، اوپین، سونو، بی ٹی ایم دنیش کمار، پٹواری صغیر احمد، کمار پرامش ستسرا، رن سنگھ و جیشور کونوٹس دیا گیا ہے۔