ایک طرف بارش سے جہاں سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے تو وہیں بارش کے سبب کاشتکاروں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔
بارش کے سبب کاشتکاروں کی فصلیں بری طرح سے متاثر ہوئی ہیں۔
اس بارش سے روی کی فصلوں کو اچھا خاصا نقصان ہوا ہے۔ کھیت میں کھڑی فصلیں لیٹائی، گندم، آلو اور موسمی سبزی جیسے گاجر، گوبھی، ٹماٹر اور پالک کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔
مراد آباد میں جاری بارش سے کاشتکاروں میں مایوسی ہے۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ کھیت میں فصل بو نے کے لئے قرض لیا تھا، لیکن بارش کے سبب ساری فصل تباہ ہوگئیں۔
اب کاشتکار انتظامیہ سے توقع کر رہا ہے کہ وہ معاوضہ سے اپنے کھیت کے نقصان کی تلافی کرے گا۔