ETV Bharat / state

حکومتی پالیسی سے ناراض کسانوں نے اتھارٹی کا محاصرہ کیا

ایس آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے خلاف آج کسان سنگھرش سمیتی کے بینر تلے تقریبا 50 گاؤں کے سیکڑوں کسانوں نے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کا محاصرہ کیا ہے۔

حکومتی پالیسی سے ناراض کسانوں نے اتھارٹی کا محاصرہ کیا
حکومتی پالیسی سے ناراض کسانوں نے اتھارٹی کا محاصرہ کیا
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 10:44 PM IST

گریٹر نوئیڈا: لیز بیک کی زمین سے متعلق ایس آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے خلاف آج کسان سنگھرش سمیتی کے بینر تلے تقریبا 50 گاؤں کے سیکڑوں کسانوں نے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کا محاصرہ کیا ہے۔ جس میں کسان خواتین اور بزرگ کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔

اس دوران احتجاج کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت کی جانب سے ایس آئی ٹی رپورٹ کو منسوخ نہیں کیا جاتا محاصرے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تقریباً ایک سو کسانوں نے دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویڈیو
کسان شنگھرس سمیتی کے ترجمان منویر بھاٹی نے بتایا کہ پچھلے ایک ہفتہ کے درمیان دیہی علاقے کے کئی گاؤں میں پنچایتوں کا انعقاد کرکے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کا محاصرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اتھارٹی سرمایہ داروں کو زمین دے رہی ہے اور کسانوں کی آبادی اور منصوبے کو ختم کرنے کی بات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

راکیش ٹکیت کے بیان سے برہمن سماج میں ناراضگی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماجوادی پارٹی اور اور بہوجن سماجوادی پارٹی کے دور اقتدار میں کسانوں کی جانب سے بڑی جدوجہد کے بعد یہ حقوق حاصل ہوئے تھے، جسے اتھارٹی نے برباد کردیا۔

واضح رہے کہ 2300 لیز بیک کیس کی تحقیقات کے لئے حکومت نے ایس آئی ٹی کی تشکیل دی ہے۔ جس نے حال ہی میں ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں حکومت سے یہ سفارش کی گئی ہے کہ لیز بیک حاصل کرنے والے کسانوں کو آبادی کے پلاٹوں اور رہائشی اسکیموں میں حاصل شدہ اراضی کے بدلے ریزرویشن کا فائدہ نہیں دیا جائے۔ جس کے بعد کسان ناراض ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.