ETV Bharat / state

رامپور: لاک ڈاؤن سے ہری مرچ کے کسانوں کو دقتوں کاسامنا - اخراجات کا واپس آنا بھی مشکل ہو گیا ہے

اترپردیش کے ضلع رامپور میں وافر مقدار میں ہری مرچ کی پیداوار کے باوجود لاک ڈاؤن کی وجہ سے فصل کے منڈی نہ پہنچ پانے کی وجہ سے کسانوں کے چہروں پر تشویش کی لکیریں ہیں۔

لاک ڈاؤن سے ہری مرچ کے کسانوں کو دقتوں کاسامنا

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 10:12 PM IST

اطلاعات کے مطابق رامپور کے کسانوں کی پیداوار کی مناسب قیمت دہلی کے آزاد پور منڈی میں ملتی ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسان آزاد منڈی تک اپنی پیدوار نہیں پہنچا پارہے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہری مرچ کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔ کسانوں کے اپنے پیدوار کی مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں کے دقتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ہری مرچ کی کھیتی کرنے والے کسانوں کے مطابق لاک ڈاؤن میں ہری مرچ کی سپلائی دہلی کے آزادی منڈی اور دیگر شہروں میں نہ ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت میں روز گراوٹ آرہی ہے۔ جس سے اب حالات یہ ہو گئے ہیں کہ اس سے اخراجات کا واپس آنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

کسانوں کے مطابق اس وقت ہری مرچ کی قیمت ایک ہزار روپئے فی کوئنٹل ہے جبکہ اس میں صرف 400 روپئے مرچ کے توڑائی کے دینے پڑتے ہیں۔ کسانوں کو ایک کوئنٹل میں صرف 600 رو پئے مل رہے ہیں۔ اب 600 روپئے میں مرچ اسپرے بھی نہیں ملتا جبکہ دیگر اخراجات الگ ہیں۔ اس طرح کسانوں کو مرچ کے کاروبار میں کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ضلع کے مسواسی، رحمت گنج، خوشحال پور، منصور پور، ملک، نو خرید، موتی پورا، کھود، بجار کھا کھاتا، خانپور، مانپور، وغیرہ علاقوں میں مرچ کی کھیتوں میں اک دم تیار کھڑی ہے اور اس علاقے کو مرچ کمانڈ ائیریا کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسانوں کو مناسب قیمت نہ ملنے سے کسانوں کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اور وہ خردہ بازار میں سستے داموں پر فروخت کرنے کو مجبور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.