اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویریندر کمار نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ چرکھاری کوتوالی کے گڑا گاؤں باشندہ کسان پردیپ عرف کلو (30) نے جمعرات کی رات میں اپنے کھیت میں لگے درخت سے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
صبح اپنے کھیتوں کی جانب کام کے لئے جا رہے مقامی افراد نے لاش کو لٹکا ہوا دیکھ اہل خانہ کو اطلاع دی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ متوفی کل رات سے غائب تھا۔ اہل خانہ نے ان کو کافی تلاش کیا لیکن اس کا کہیں کوئی پتہ نہیں چلا۔
وہیں دوسرے واقعہ میں پنواڑی علاقے کے مسعود پورا میں پیش آیا۔ جہاں نوجوان کسان نریندر راجپوت (28) نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ دونوں معاملوں میں خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں ہے۔ متوفین کے اہل خانہ نے خود کشی کی وجہ گھر کی مالی تنگی کو بتایا ہے۔