کسان یونین کا مطالبہ ہے کسانوں کو ان کے نقصان کا پورا معاوضہ دیا جائے۔ ساتھ ہی دھان کی فصل کو بارش سے ہوئے نقصان کا 7 ہزار روپے فی کچا بیگھہ کے حساب سے معاوضہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 'اس کے ساتھ ہی کسانوں کے دیگر مسائل کو لیکر بھی میمورنڈم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسانوں کو نقصان کا مناسب معاوضہ نہیں دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش سے امسال دھان کی 75 فیصد فصل خراب ہو گئی ہے۔ اس لیے انہیں فی کچا بیگھہ کے حساب سے 7 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جانا چاہیے۔