ETV Bharat / state

پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کسانوں کا احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں آج کسانوں نے پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ضلع کی تمام تحصیلوں پر احتجاج کیا۔

پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کسانوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 10:31 PM IST

کسانوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد از جلد پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو واپس لیں۔

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ اس کو لیکر عوام اور خاص طور پر کاشتکاروں میں کافی بے چینی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ جب ڈیزل مہنگا ہوگا تو کاشتکاری کی لاگت زیادہ آئے گی لیکن کاشتکاروں کو اس کی وہ قیمت نہیں ملے گی جس سے کسانوں پر مہنگائی کا ڈبل بوجھ پڑے گا۔

پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کسانوں کا احتجاج

ڈیزل کا استعمال سب سے زیادہ کاشتکاری میں ہوتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ڈیزل کے دام پیڑول سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں۔ کسانوں کی تنظیم بھارتی کسان یونین کے تحت آج رامپور ضلع کی تمام تحصیلوں پر کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

وہیں رامپور کے چمروہ بلاک کے کسان یونین کے انچارج برجپال سنگھ نے کہا کہ آج عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کافی گراوٹ آئی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی بھارت میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں سرکار کیوں اضافہ کر رہی ہے۔ یہ حکومت کو بتانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.