ETV Bharat / state

'آکسیجن نہ ہونے سے کسان ہسپتالوں میں دم توڑ رہے ہیں'

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 8:12 AM IST

اترپردیش کے ضلع رامپور میں آکسیجن بحران پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر حسیب احمد نے کہا کہ آکسیجن کی کمی وجہ سے اب تک ضلع کے متعدد کسان دم توڑ چکے ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ حسیب احمد نے کہا کہ اس کی ایک اہم وجہ یہ کہ ہمارا حکومتی نظام بھی پورے طور پر دم توڑ چکا ہے۔

haseeb ahmad
حسیب احمد

کورونا کی دوسری لہر میں ملک کی دیگر ریاستوں سمیت اترپردیش کے بھی تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے بیڈ اور آکسیجن کی عدم دستیابی کی وجہ سے افراتفری کا ماحول قائم ہو گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر حسیب احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے افسران کہہ رہے ہیں کہ رامپور کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی نہیں ہے جبکہ حقیقت یہ ہے آکسیجن کی عدم دستیابی کی وجہ سے متعدد مریض دم توڑ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کئی کسان ساتھی بھی ہسپتالوں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ کسان رہنماء نے یوگی حکومت کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے کہا کہ حکومتی نظام دم توڑ چکا ہے اس لئے ہسپتالوں انسان ایک ایک سانس کو ترس کر دم توڑ رہے ہیں۔

حسیب احمد نے سرکاری ہسپتالوں کی ناقص کارکردگی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آکسیجن کی کمی سے مرض میں مبتلا لوگ گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں، وہ ہسپتالوں میں آتے ہوئے ڈر رہے ہیں کیونکہ جو ہسپتال پہنچ رہا ہے وہ آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے فوت ہو رہا ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر اور ہسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کسان رہنما نے کہا کہ سی ایم او اور ہسپتال انتظامیہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ یہ تحریک چلانے کا وقت نہیں ہے لیکن اگر حالات بدستور اسی طرح بنے رہے تو ہم ان کے خلاف سخت احتجاجی تحریک چلائیں گے اور ان کی کالی کرتوں کو اجاگر کریں گے۔

مزید پڑھیں:

لکھنؤ: پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی پریشان

واضح رہے کہ جب ملک بھر سے لگاتا آکسیجن کی عدم دستیابی کی خبریں موصول ہو رہی تھیں تو چار روز قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع کلکٹر رویندر کمار مندار نے کہا تھا کہ رامپور کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے۔ لیکن جس طرح سے آکسیجن کی عدم دستیابی سے مریضوں کی موتیں ہو رہی ہیں تو رامپور میں بھی لوگ اب حکومت اور اس کی انتظامیہ سے سوال کرنے لگے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.